آواز دی وائس
انسٹاگرام نے اب پلیٹ فارم پر اسٹوریز پر کمینٹس شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اس نئے فیچر ’کمنٹس ان اسٹوریز‘ کا اعلان چند روز قبل ہندوستان میں کریٹر لیب کے آغاز کے دوران کیا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ اب آپ اپنے دوستوں کو ان کی اسٹوریزپر کمینٹس کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل انسٹاگرام اسٹوریز پر عوامی طور پر کمینٹس کرنے کا کوئی فیچر نہیں تھا تاہم اس نئے فیچر سے صارفین کسی کی بھی اسٹوریز پر کمینٹس کرسکتے ہیں اور یہ کمینٹس دوسرے صارفین کو بھی نظر آئیں گے۔
میٹا کی ملکیت والے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے بھی اس فیچر پر دو پابندیاں عائد کی ہیں۔ سب سے پہلے، کمینٹس صرف ان لوگوں کو نظر آئیں گے جو اسٹوریز پوسٹ کرنے والے صارف کو فالو کرتے ہیں۔ یہ حدود ٹرولنگ کو روکنے کے لیے شامل کی گئی ہیں۔
اسٹوریز پر کیے گئے کمینٹس اسٹوریز پوسٹ ہونے کے بعد 24 گھنٹے تک نظر آئیں گے۔ اگر اسٹوریز کو پروفائل پر ہائی لائٹ کے طور پر محفوظ کیا جائے تو کمینٹس بھی باقی رہیں گے۔ انسٹاگرام صارفین کو فی اسٹوریز کی بنیاد پر کمینٹس بند کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔