انسٹاگرام: ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
ایک اور تجربہ
ایک اور تجربہ

 

 

آواز دی وائس : انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس کے تحت صارفین پلیٹ فارم پر موبائل فون کے علاوہ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بھی فوٹو اور ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔

 فیس بک کی ترجمان کرسٹن پائی کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سے صارفین بذریعہ کمپیوٹر انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ہم ڈیسک ٹاپ براؤزر کے ذریعے انسٹاگرام فیڈ کو بہتر بنانے کی جانچ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے اس فیچر کا محدود پیمانے پر استعمال بھی نظر آرہا ہے جسے صارفین کی جانب سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔

 بذریعہ ڈیسک ٹاپ فوٹوز ویڈیوز کیسے شیئر کی جاسکیں گی؟ آئیے جانتے ہیں ڈیسک ٹاپ صارفین بذریعہ ڈیسک ٹاپ انسٹاگرام پر فوٹوز اور ویڈیوز کیسے شیئر کرسکیں گے؟

 آئیکون میں موجود + پر کلک کریں

 کمپیوٹر سے فوٹوز اور ویڈیوز کا انتخاب کریں

سائز کا انتخاب کریں

 آپشن نیکسٹ پر کلک کرتے ہوئے فلٹر، برائٹنیس کا انتخاب کریں ۔

 کیپشن اور لوکیشن منتخب کریں اور شیئر کریں۔