ہیڈ فونز کا استعمال کیسے کریں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-03-2022
ہیڈ فونز کا استعمال کیسے کریں؟
ہیڈ فونز کا استعمال کیسے کریں؟

 

 

کیلی فورنیا: نوجوانوں میں ہیڈ فونز کے استعمال کا بہت زیادہ چلن ہے، تاہم  بہت زیادہ ہیڈ فونز کا استعمال قوت سماعت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

جب آپ بہت طویل عرصے تک ہیڈ فون پہنتے ہیں تو آپ کے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

ہیڈ فون کے محفوظ استعمال کے لیے ڈاکٹروں کے پاس 60-60 کا قانون ہے، جس کا مطلب ہے کہ 60 فیصد آواز کو 60 منٹ تک سننا نقصان دہ نہیں ہے۔

جب ہم اس اصول کو توڑتے ہیں تو ہم متلی کا سامنا کرسکتے ہیں اور یہاں تک کہ نیند کے عارضے میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ہیڈ فون کے لمبے عرصے تک استعمال سے چند منفی اثرات ہمارے جسم میں پر مرتب ہوسکتے ہیں-

تو یہ جان لیں کہ ہیڈفون کا استعمال ہمارے ذہنی تصورات اور فیصلوں کو کو بدلنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہیڈفونز کا استعمال سننے والے کی حس سماعت کے علاوہ ذہن پر بھی عام اسپیکرز کے مقابلے زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ آوازوں کو 'سر کے اندر' بھیج دیتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز کے اسپیکر آواز کو اس طرح پہنچاتے ہیں جیسے وہ آپ کے سر کے اندر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سننے والے کمیونیکٹر (ہیڈفون پر گانے والے یا بولنے والے فرد) کو جسمانی اور سماجی طور پر زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں اور ان کے بارے میں زیادہ ہمدرد رویہ اختیار کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ نتائج ٹریننگ پروگرامز، اشتہارات اور گھروں میں کام پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

تحقیق میں 4 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کرکے تجربات اور سرویز کیے گئے اور دریافت ہوا کہ عام اسپیکرز کے مقابلے میں ہیڈفونز کا اثر سننے والوں کے تصورات، فیصلوں اور رویوں پر بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اس تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ٹریننگ پروگرام کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر وہ ملازمین میں حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں کہ وہ تحفظ کی تربیت کو ہیڈفونز پر سنیں، جس سے ان کے رویوں میں ممکنہ طور پر زیادہ بہتر تبدیلی آسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز سننے والوں کو انگیج رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ مخصوص کریٹیئرز یا بلاگرز کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جلد جرنل آرگنائزیشنل بی ہیویئر اینڈ ہیومین Decision پراسیس میں شائع ہوں گئے۔