کیسے جانیں فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2021
کیسے جانیں فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا؟
کیسے جانیں فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا؟

 

 

ہیکرز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سکیورٹی کے کمزور ہونے سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور لوگوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں گھس کر ان کا نجی ڈیٹا چوری کر لیتے ہیں۔ فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں ٹیک ماہرین نے اسے جاننے کا ایک آسان اورعملی طریقہ بتایا ہے۔

فیس بک اپنے صارفین کو ایک نئی ٹیکنالوجی مہیا کرتا ہے جس سے آپ اپنے اکاؤنٹ میں کہاں سے لاگ ان ہوتے ہیں، موبائل یا کمپیوٹر کی تفصیلات اور براؤزر کی قسم اور اکاؤنٹ میں آخری لاگ ان کی تاریخ اور وقت کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

سکرین کے اوپری دائیں طرف والے مینو تیر پر کلک کریں اور ’ترتیبات‘ کا انتخاب کریں۔ مینو ’سکیورٹی اور لاگ ان‘ اور پھر ’لاگ ان‘ سیکشن میں سے انتخاب کریں۔

ایک بار جب آپ پچھلے سیکشن پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو ان تمام ڈیوائسز کی مکمل فہرست دکھائے گا جو فیس بک پر لاگ ان ہو چکے ہیں، بشمول وہ ڈیوائسز جو فی الحال فعال ہیں، لاگ ان کی تاریخ اور استعمال شدہ ڈیوائس کا بغور جائزہ لیں۔

اگر آپ پچھلی ڈیوائسز میں سے کسی ایک سے لاگ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ہر ڈیوائس کے دائیں جانب تین اہم نقطوں پر کلک کریں۔ اسی طرح آپ کے پاس تمام ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہونے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔