ہندوستان میں 5جی ٹیکنالوجی کا آغاز ہونے والا ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2022
ہندوستان میں 5جی ٹیکنالوجی کا آغاز ہونے والا ہے
ہندوستان میں 5جی ٹیکنالوجی کا آغاز ہونے والا ہے

 

 

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے 5جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کو منظوری دے دی ہے۔ اس نیلامی کے بعد ملک کے شہریوں کے لیے 5جی ٹیکنالوجی شروع کی جائے گی۔

ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ ساتھ موبائل صارفین کے لیے بھی بڑی خبر آ گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی سپیکٹرم نیلامی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد جلد ہی 5جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی۔ اس کے بعد بولی لگانے والوں کو عوام اور کاروباری اداروں کو 5جی خدمات فراہم کرنے کے لیے سپیکٹرم تفویض کیا جائے گا۔

کابینہ کے فیصلے کے دوران کہا گیا ہے کہ 5جی سپیکٹرم نیلامی کے تحت حکومت جولائی کے آخر تک 20 سال کی میعاد کے ساتھ کل 72097.85 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔

کابینہ نے جدت کو فروغ دینے کے لیے نجی استعمال کے نیٹ ورک کے قیام کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سپیکٹرم کے لیے پیشگی ادائیگی کی شرط کو ہٹا دیا، کامیاب بولی دہندگان 5جی سپیکٹرم کے لیے 20 'ای ایم آئی' ادا کر سکتے ہیں۔

بتادیں کہ ڈی او ٹی نے 5جی سپیکٹرم کو نیلام کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اس منظوری کے بعد حکومت نے بھی درخواستیں طلب کرنا شروع کر دی ہیں۔ اب ٹیلی کام کمپنیاں 5جی کے لیے اپلائی کریں گی، جس کے بعد اس کی نیلامی کے لیے بولیاں لگائی جائیں گی۔