کترینہ کیف کو کونسی مہندی لگائی جائےگی؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2021
کترینہ کیف کو کونسی مہندی لگائی جائےگی؟
کترینہ کیف کو کونسی مہندی لگائی جائےگی؟

 

 

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں رکنے کا نام نہیں لے رہیں اور آئے روز ان کی شادی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی خبر سامنے آرہی ہے۔

گزشتہ دنوں میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جبکہ اب کترینہ کو شادی میں لگائے جانے والی مہندی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوجت مہندی پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اب یہ مہندی کترینہ کو تحفے کے طور پر بھیجی جائے گی جبکہ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ہے۔

تاہم اداکارہ سے اس مہندی کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔