شیبانی فرحان اخترکے گھر بچے کی پیدائش کب؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
شیبانی فرحان اخترکے گھر بچے کی پیدائش کب؟
شیبانی فرحان اخترکے گھر بچے کی پیدائش کب؟

 

 

ممبئی: گزشتہ ماہ شادی کرنے والی بالی ووڈ جوڑی فرحان اختر اور شیبانی آج کل مداحوں کی نظروں میں ہیں، ایسے میں شیبانی کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شیبانی جلد ماں بننے والی ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں تب سامنے آئیں جب شیبانی کا فرحان اختر کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔

سنہرے لباس میں ملبوس شیبانی ڈانڈیکر شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ اس فوٹو شوٹ پر مداح ان سے سوال کرنے لگے تھے کہ کیا ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

ان تمام تر قیاس آرائیوں کی تردید شیبانی نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی ہے۔ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر گزشتہ ماہ 19 فروری کو کھنڈالہ میں ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، انہوں نے 21 فروری کو اپنی شادی کی رجسٹریشن کروائی تھی۔

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا، فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔