سہانا کی ساڑھی میں ملبوس تصویر پر شاہ رخ خان نے کیا کہا؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2022
سہانا کی ساڑھی میں ملبوس تصویر پر شاہ رخ خان نے کیا کہا؟
سہانا کی ساڑھی میں ملبوس تصویر پر شاہ رخ خان نے کیا کہا؟

 

 

ممبئی: سہانا خان نے بھومی پڈنیکر کے یہاں ہونے والی دیوالی پارٹی میں لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تصویر میں انہوں نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ سنہری رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ ان کی تصویر پر والد شاہ رخ خان نے بھی کمنٹ کیا، انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے بچے بڑے ہوتے ہیں یہ تو قانون وقت کے بھی برخلاف ہے۔

کنگ خان نے کہا کہ بہت عمدہ اور طرح دار لگ رہی ہیں، (کیا آپ نے یہ ساڑھی خود باندھی؟) جواباً سہانا نے کہا کہ نہیں گوری خان (والدہ) نے ساڑھی باندھی تھی-

گوری خان نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ ساڑھیاں ہر زمانے میں ہی دیدہ زیب لگتی ہیں۔