جانئے!شاہ رخ خان کے بعد اکشے کمار نے رجنی کانت کے بارے میں کیا کہا؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2022
 جانئے!شاہ رخ خان کے بعد اکشے کمار نے رجنی کانت کے بارے میں کیا کہا؟
جانئے!شاہ رخ خان کے بعد اکشے کمار نے رجنی کانت کے بارے میں کیا کہا؟

 

 

ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار رجنی کانت کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بعد اب اکشے کمار نے بھی سینیئر اداکار کے لیے پیغام جاری کردیا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ رجنی کانت اسکرین پر بہت اسٹائلش اور اس کے باہر بہت ہی عزت دینے والے شخص ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے رجنی کانت کے لیے لکھا کہ میں ان کی اس خصوصیات کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں۔

اکشے کمار نے اپنے پیغام کے ساتھ رجنی کانت کے ہمراہ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی۔

 

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے بھی رجنی کانت کو ان کی 72ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اداکار کے ساتھ اپنی ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی تھی ہے جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی تھی۔