جاوید شیخ کی راکھی ساونت کے ساتھ ویڈیو وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2021
جاوید شیخ کی راکھی ساونت کے ساتھ ویڈیو وائرل
جاوید شیخ کی راکھی ساونت کے ساتھ ویڈیو وائرل

 

 

دبئی : پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور ہندوستانی بولڈ اداکارہ راکھی ساونت کی دبئی میں شوٹ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ جاوید شیخ اور راکھی ساونت نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد ہندوستانی اور پاکستانی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ایوارڈ کی اس رنگارنگ تقریب میں پاکستان سمیت مشرق وسطی کے کئی فنکاروں نے بھی شرکت کرکے رنگ جمائے تو پاکستانی ستاروں نے ہندوستان کے ساتھ ڈنر بھی کیا جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ کبھی کسی انداز میں تو کبھی منفرد حلیے میں نظر آنے والی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی جاوید شیخ کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت پاکستانی اداکار جاوید کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں۔ مختصر سی اس ویڈیو میں راکھی جاوید شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ جاوید شیخ کی مداح ہیں اور وہ انکے من پسند ایکٹر ہیں۔ اس تقریب میں راکھی ساونت نے سفید رنگ کا عربی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں انھیں حبیبی حبیبی ہم نہ سدھریں گے کبھی بھی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔