سلمان خان کی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان” کا ٹریلرجاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 11 Months ago
سلمان خان کی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان” کا ٹریلرجاری
سلمان خان کی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان” کا ٹریلرجاری

 

 ممبئی :بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے تیئں کافی سرگرم ہیں ، 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

ٹریلر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ ہوتا ہے جو بتاتے ہیں کہ ان کا کوئی نام نہیں ہے، لوگ انہیں بھائی جان کے نام سے جانتے ہیں۔ بھائی جان کی زندگی میں داخل ہوتی ہیں پوجا ہیگڑے، جو آہستہ آہستہ ان کے عشق میں گرفتار ہورہی ہیں۔ پوجا ، بھائی جان کا تعارف اپنے بھائی وینکٹیش سے کراتی ہیں، جو تشدد پسند نہیں کرتا، لیکن وینکٹیش کی زندگی میں ایک ولن ہے جو انہیں اور اس کے خاندان کو ختم کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔ ایسے میں بھائی جان ہی اپنی محبوبہ اور اس کے خاندان کو بچاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کو فرہاد سامجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہیں اس فلم کو سلمان خان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے، دگوباتی وینکٹیش، شہناز گل، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل اور پلک تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یو این آئی۔