قصہ شاہ رخ اور ریتک روشن کے ٹکراؤ کا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2022
 قصہ شاہ رخ اور ریتک روشن کے ٹکراؤ کا
قصہ شاہ رخ اور ریتک روشن کے ٹکراؤ کا

 

 

 ممبئی:  کسی کی شہرت سے کسی کی گمنامی کا خوف آصف کیا ہوتا ہے کوئی شارخ خان سے پوچھے -کہو نا پیار ہے‘ بولی وڈ اداکار ہریتک روشن کی بطور ہیرو پہلی فلم تھی جس کے بعد وہ راتوں مشہور ہو گئے۔ فلم کی باکس آفس پر کامیابی بعض سپر اسٹارز کے لیے کوئی اچھا شگون ثابت نہ ہوئی۔  ہریتک روشن کی فلم کی کامیابی سے شاہ رخ خان کی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور عامر خان کی مووی ’میلہ‘ دب سی گئیں۔ اس وقت ملکی ذرائع ابلاغ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہ رخ کی چھٹی ہو جانے کا لکھنا شروع کر دیا اور کہا گیا کہ چوٹی کے فلم اسٹار کی جگہ ہریتک روشن لے چکے ہیں۔

کنگ خان اس حوالے سے خوش نہیں تھے۔ 2007 میں کنگ آف بولی وڈ: شاہ رخ خان اینڈ دا سیڈکٹیو ورلڈ آف انڈین سینیما کے نام سے انوپما چوپڑا کی کتاب شائع ہوئی۔

کتاب میں مصنفہ نے دونوں اداکاروں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا ذکر کیا جنہوں نے بعد ازاں فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں اکھٹے کام کیا۔ کتاب میں اس کشیدگی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا مؤقف تحریر کیا گیا جس میں سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت غلط ہے۔

آپ 10 سال کا کام چھین نہیں سکتے۔ ایک صبح آپ اچانک مجھے نہیں کہہ سکتے کہ’او! آپ کا ختم ہو گیا۔ آپ کی عمر زیادہ ہو گئی۔ آپ زیادہ اچھے نہیں ہیں‘۔ ’میں اس وقت گھر سے باہر نہیں جا سکتا تھا کہ کوئی مجھ سے پوچھ نہ لے کہ میرا ہریتک روشن کے بارے میں کیا خیال ہے۔ یہ بڑی شرم والی بات تھی۔‘ اس موقعے پر شاہ رخ خان اپنے گھر میں خود کو الگ تھلگ کر لیتے اور اپنے بیٹے آریان سے سوال کرتے کہ کون بہترین ہے؟ آریان کا جواب ہوتا ’آپ بہترین ہیں۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری میڈیا کے منفی رویے سے ناخوش تھیں۔ انہوں نے انٹرویو دینے بند کر دیے۔ تاہم کچھ عرصے بعد وہ خواتین کے میگزین ’سیوائے‘ کے لیے تصویر بنوانے پر تیار ہو گئیں۔ گوری کا کہنا تھا کہ ’لوگ اس لیے آپ کو نیچے کھینچ رہے ہیں کہ وہ آپ کی کامیابی سے اکتا چکے ہیں۔ لیکن بالآخر آپ کی قسمت اور مستقبل کا فیصلہ میڈیا نہیں کر سکتا۔ جو لوگ یہ سب لکھ رہے ہیں وہ شاہ رخ خان کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔‘ شاہ رخ خان کے پیپسی کے اشتہار میں آنے کے بعد کشیدگی بڑھی۔ ہریتک روشن نے کوکاکولا کے اشتہار کے لیے معاہدہ کیا جس میں وہ خواتین کو زیادہ پرکشش لگے

ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی سوانح عمری ’این سوٹ ایبل بوائے‘ میں اس معاملے پر بات کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میڈیا میں پائی جانے والی منفیت کی وجہ سے کبھی خوشی کبھی غم کے سیٹ پر شاہ رخ خان ہریتک روشن سے دور رہے۔ کرن جوہر نے لکھا کہ ’یہ ناانصافی تھی کیوں کہ ہریتک روشن بہت جونیئر تھے اور شاہ رخ پہلے ہی اتنے بڑے سٹار تھے۔

لیکن یہ وہ وقت تھا جب شاہ رخ کی ایک یا دو فلمیں ناکام ہو گئیں اور میڈیا نے ہریتک کو اٹھانا شروع کر دیا۔ اس طرح جو منفی ماحول پیدا ہوا وہ جائز یا درست نہیں تھا۔ ’یہ واقعی افسوس ناک بات تھی۔ میں نے محسوس کیا کہ شوٹنگ کے دوران صرف ہریتک ہی تھے جنہیں تھوڑا سا ہاتھ پکڑنے کی ضرورت تھی۔ ’دیکھیں، بچن خاندان کے اداکاروں کا ان کے ساتھ موازنہ نہیں بنتا۔ اس وقت جو کچھ ہو رہا تھا، شاہ رخ خان اس سے قدرے فاصلے پر تھے۔ ادکارہ کوجول ٹیم شاہ رخ کا حصہ تھیں۔‘