میچ میکنگ کا دوسرا سیزن، ’امید ہے ارشنیل کوچر کو رشتہ مل جائے گا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2022
 میچ میکنگ کا دوسرا سیزن، ’امید ہے ارشنیل کوچر کو رشتہ مل جائے گا
میچ میکنگ کا دوسرا سیزن، ’امید ہے ارشنیل کوچر کو رشتہ مل جائے گا

 

 

ممبئی:سنہ 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے رئیلٹی شو ’انڈین میچ میکنگ‘ کا دوسرا سیزن رواں ماہ نیٹ فلکس پر سٹریم کر رہا ہے۔ انڈین میچ میکنگ اپنی طرز کا منفرد شو ہے جس میں میچ میکر یعنی رشتے کروانے والی خاتون کے ذریعے امریکہ اور انڈیا میں بسنے والے انڈین شہری اپنے رشتے کرواتے ہیں۔

میچ میکنگ میں سیما ٹپاریا نامی میچ میکر شادی کے خواہش مند افراد بالخصوص نوجوانوں کے گھر جا کر انہیں رشتے دکھاتی ہیں اور پھر نوجوان ملاقات (ڈیٹ) کے ذریعے اپنے لیے جیون ساتھی تلاش کرتے ہیں۔ شو میں شریک افراد کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق رشتے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس پر کسی کو اپنی پسند کا رشتہ مل جاتا ہے تو کبھی کوئی مزید انتظار اور جانچ پڑتا کرنا چاہتا ہے۔

انڈین میچ میکنگ کے دوسرے سیزن کے ریلیز ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے شروع ہوچکے ہیں۔ جائے مامی میم کے انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’جب مجھے پتا چلا کہ اکشے پر کوئی بندش ہے تو میرا چہرہ یوں ہوگیا۔

میا جوزف میم شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’اگر شو میں کوئی شریک امیدوار یہ کہے گا کہ مجھے ایسا بندہ چاہیے جس کی صرف نبض چل رہی ہو تو سیما آنٹی کہیں گی اتنے باریک بین مت بنو