فلسطین کی حمایت میں آئیں سوارا بھاسکر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-04-2025
 فلسطین کی حمایت میں آئیں سوارا بھاسکر
فلسطین کی حمایت میں آئیں سوارا بھاسکر

 



ممبئی/ آواز دی وائس
سوارا بھاسکر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سوارا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سوارا نے کیا فلسطین کا سپورٹ
سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے غزہ اور فلسطین پر ہونے والے حملوں پر ردعمل دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کو چھین رہا ہے۔ سوارا نے لکھا کہ ہم ہر دن بس خاموشی سے اس نسل کشی کو دیکھتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے، دنیا آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔
میں ذہن ہٹانے کی کوشش کرتی ہوں — سوارا
سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ میں ہر دن خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں اسی کوشش میں اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتی ہوں، یا سالگرہ کی پارٹیوں میں خوبصورت تصویریں لیتی ہوں اور ریلز بناتی ہوں۔ میں بیکار کی لائف اسٹائل پوسٹس دیکھتی ہوں، انٹرنیٹ پر شاپنگ کرتی ہوں اور وہ چیزیں خریدتی ہوں جن کی مجھے ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ یہ سب صرف اس لیے کرتی ہوں تاکہ خود کو ذہنی طور پر کہیں اور مصروف رکھ سکوں۔ لیکن میں کچھ بھی کر لوں، میرے دماغ سےظلم کے مناظر نہیں نکلتے۔ میں ہر دن فلسطین کے روتے ہوئے والدین کو دیکھتی ہوں، جو اپنے مرے ہوئے بچوں کو گود میں لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ بچے جن کے جسم اسرائیلی بمباری سے چکنا چور ہو چکے ہوتے ہیں۔
انسانیت ختم ہو چکی ہے— سوارا
سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ہم سب یہ سب دیکھ رہے ہیں، اور سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہم میں انسانیت باقی نہیں رہی۔ ہم کچھ بھی نہیں کر رہے۔ ہم سب اندر سے آہستہ آہستہ مر رہے ہیں۔ اسرائیل نہ صرف غزہ اور فلسطین کو ختم کر رہا ہے بلکہ انسانیت سے اس کی انسانیت بھی چھین رہا ہے، اور ہم موبائل اسکرول کرنے یا انٹرنیٹ پر شاپنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ فلم 'مسز فلانی' میں نظر آئیں گی
اگر سوارا بھاسکر کے کام کی بات کی جائے تو وہ کافی عرصے سے کسی فلم یا شو میں نظر نہیں آئی ہیں۔ شادی کے بعد سے وہ فلمی دنیا سے دور ہیں۔ شادی سے پہلے سال 2022 میں وہ فلم "جہاں چار یار" اور "میمانسا" میں نظر آئی تھیں۔ سوارا اپنی آنے والی فلم "مسز فلانی" میں جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ کو فلم "تنو ویڈز منو" اور "ویری دی ویڈنگ" جیسی فلموں سے جانا جاتا ہے۔