کوروناکے ستائے غریبوں کے دردسے پریشان سنی لیونی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2021
کوروناکے ستائے غریبوں کے دردسے پریشان سنی لیونی
کوروناکے ستائے غریبوں کے دردسے پریشان سنی لیونی

 

 

ممبی

بولڈ اداکارہ سنی لیونی کو کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے غریبوں کا درد ستانے لگا ہے۔

غریبوں کی حالتِ زار پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ان کی دلی ہمدردیاں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

سنی لیونی کا کہنا تھا کہ اداکار اور بڑے لوگ اس لاک ڈاؤن سے نبردآزما ہوجائیں لیکن غریب اسے برداشت نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم اسٹارز اور انٹرٹینرز اگر مہینوں بھی کام نہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ایسے لوگ جو سیٹ پر ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں ان لوگوں کو اجرت دینا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کا خیال رکھ سکیں۔

سنی کا کہنا تھا کہ ٹیکنیشن، ہیئر اسٹائلسٹس اور میک اپ آرٹسٹس بھی اسی کیٹیگری میں آتے ہیں، اور ان تمام لوگوں کا دارومدار سیلیبریٹیز کے کام کرنے پر ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )