بلیک اینڈ وائٹ دور کی چلبلی اداکارہ شکیلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
 چلبلی اداکارہ شکیلہ
چلبلی اداکارہ شکیلہ

 

 

ممبئی

۔ 20ستمبر2017کو ممبئی میں ایک جنازہ بہت خاموشی کے ساتھ اٹھااور ماہیم کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

پڑوسیوں کو بھی شاید پتہ نہ ہو کہ یہ جنازہ بالی ووڈکی اس مشہور اداکارہ کا تھا جس کے کبھی لاکھوں دیوانے ہواکرتے تھے۔

شکیلہ پنے دور میں بے حدشہرت کی حامل تھیں۔ عام طور پران کا کردارچلبلی لڑکی کا ہوتا تھااور ان کی امیج بھی ایسی ہی بن گئی تھی۔

”بابوجی دھیرے چلنا“ گانے کے ساتھ شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ شکیلہ کا 82 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوا۔

اس کی جانکاری ان کے بھانجے ناصر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے دی۔ شکیلہ نے گرو دت کی فلموں ’آر پار‘ اور ’سی آئی ڈی‘ میں کام کیاتھا۔انھوں نے شمی کپور کے ساتھ فلم ’چائنا ٹاؤن‘بھی کی تھی۔

وہ 50 اور 60 کی دہائی میں ایک بڑی اسٹار تھیں۔ ان کی بہن نور جہاں کی مشہور مزاحیہ اداکارجانی واکر سے شادی ہوئی تھی۔