بیٹی کے بوائے فرینڈ کے لئے شاہ رخ خان کے ضابطے

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
شاہ رخ اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ
شاہ رخ اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ

 

 

 ممبئی

اداکار شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے فکرمند ہیں اور بیٹی کے مستقبل کے بوائے فریند کے لیے انہوں نے ضابطے بھی طے کر دئے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج سہانا خان اپنی 21ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ وہ اکثر اپنے اور والد کے درمیان گہرے تعلق کو بیان کرتی رہتی ہیں، جبکہ شاہ رخ خان بھی اکثر انٹرویوز میں انکشاف کرتے ہیں کہ وہ کتنے خیال رکھنے والے والد ہیں۔

اس حوالے سے آج سے تقریباً چار برس قبل شاہ رخ خان نے ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے بوائے فرینڈ کے لیے ضابطہ طے کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو میری بیٹی کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کا خواہشمند ہو اس کے پاس اچھی ملازمت ہو، وہ یہ سمجھ لے کہ میں اسے پسند نہیں کرتا، وہ یہ بھی جان لے کہ میں ہر جگہ موجود ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ شخص اپنے لیے ایک وکیل کا بھی بندوبست کر لے، اسے جیل جانے پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، وہ جو سلوک میری بیٹی کے ساتھ کرے گا میں اس کے ساتھ کروں گا۔ آخری ضابطے میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ شخص یہ بھی جان لے کہ میری بیٹی میری شہزادی ہے اس کی جیت نہیں ہے۔

تاہم کچھ عرصے بعد شاہ رخ خان نے اس بیان کی تردید کردی تھی، اور کہا تھا کہ انھوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ بالی ووڈ اسٹار کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب جھوٹ پرمبنی ہے، کیونکہ جب بھی میری بیٹی کسی کو پسند کرے گی تو میں کچھ نہیں کہوں گا بلکہ اس شخص کو قبول کر لوں گا۔