شاہ رخ خان لارہے ہیں اوٹی ٹی پلیٹ فارم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2022
شاہ رخ خان لارہے ہیں اوٹی ٹی پلیٹ فارم
شاہ رخ خان لارہے ہیں اوٹی ٹی پلیٹ فارم

 

 

ممبئی: شاہ رخ خان او ٹی ٹی کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس بار وہ کسی فلم یا سیریز کے ساتھ نہیں آرہے ہیں بلکہ انھوں نے اپنااوٹی ٹی پلیٹ فارم ایس آر کے پلس شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات دی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اس اعلان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے اور اپنے اوٹی ٹی پلیٹ فارم کا لوگو بھی جاری کیا ہے۔

حالانکہ انھوں نے اپنی طرف سے ابھی تک کچھ واضح طور پرنہیں کہا لیکن اس راز کا انکشاف سلمان خان نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔

 

اس طرح کنگ خان اب اپنی او ٹی ٹی ایپ کے ذریعے دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں اور اس پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

 

اس معلومات کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، 'او ٹی ٹی کی دنیا میں کچھ ہونے والا ہے'۔ اس طرح اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ایک نیااوٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

ان کے مداح اس پر تبصرے کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ 'کوئی پکچرتو نکالو میاں بھائی'۔ تو وہاں ایک مداح نے لکھا کہ 'کنگ خان اب او ٹی ٹی پر بھی راج کریں گے۔'

ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ 'کچھ نہیں طوفان آنے والا ہے۔' اس طرح شائقین کو ان کے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'پٹھان' ہے۔ جس کی ایک جھلک کچھ عرصہ قبل جاری کی گئی تھی۔ جسے خوب پسند بھی کیا گیا۔ فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔ اس طرح شائقین کو بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

شاہ رخ کے اس نئے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے مداح بہت بے چین نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے بہت پرجوش انداز میں لکھا کہ’وہ اس پراجیکٹ کو دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہی ہیں‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ’اس سے بہتر اسٹریمنگ سروس کونسی ہوگی جوکہ آپ کے پسندیدہ اداکار، شخص، گرو اور انسپائریشن کے نام سے ہو‘۔