شاہ رخ صلاحیتوں سے انصاف نہیں کررہے: مہیش منجریکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2021
شاہ رخ صلاحیتوں سے انصاف نہیں کررہے: مہیش منجریکر
شاہ رخ صلاحیتوں سے انصاف نہیں کررہے: مہیش منجریکر

 

 

بالی ووڈ کے اداکار، فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر مہیش منجریکر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کررہے ہیں، وہ جتنے بڑے اداکار ہیں انھیں ویسے ہی غیر معمولی کردار ادا کرنا چاہئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انھیں اپنی آنے والی فلموں میں غیر معولی رول ادا کرنا چاہیئے، مہیش منجریکر نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ شاہ رخ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے کردار ادا کررہے ہیں۔ کاجول نے شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں نہیں دی؟

صاف گو اور گول مول لفظوں سے پرہیز کرنے والے مہیش منجریکر جو ان دنوں سلمان خان کی آنے والی فلم انتم کی ہدایتکاری کررہے ہیں، انھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ اس شیل سے باہر نہیں آنا چاہتے جس میں یہ سکون سے بیٹھے ہیں، یعنی میری یہ فلم کامیاب ہوگئی تو بس اب میں سیٹ ہوں۔

انھیں اس ریت کو توڑنا ہوگا اور اس سے باہر آنا ہوگا، اس وقت تو شاہ رخ نے خود کو رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے کرداروں تک محدود کرلیا ہے، تو پھر لوگ شاہ رخ کو کیوں دیکھیں گے؟ ان کی عمر بھی ٹھیک ہے باقی سب کچھ بھی ٹھیک ہے اور وہ غیر معمولی اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کیلئے کیا کہا تھا ؟ یاد رہے کہ شاہ رخ کی 2018 میں آخری ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل تھیں باکس آفس پر ناکام رہی تھی۔