شبانہ اعظمی اور فرحان اختر نے دی جاوید اختر کو سالگرہ کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-01-2022
شبانہ اعظمی اور فرحان اختر نے دی جاوید اختر کو سالگرہ کی مبارکباد
شبانہ اعظمی اور فرحان اختر نے دی جاوید اختر کو سالگرہ کی مبارکباد

 

 

آواز دی وائس،ممبئی

پیر کو معروف گیت نگار جاوید اختر کی 77ویں سالگرہ پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پیر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر، شبانہ نے اپنی اور جاوید کی اپنے بچوں فرحان اختر، زویا اختر اور پہلی بیوی ہنی ایرانی کے ساتھ ایک خاندانی تصویر شیئر کی ہے۔

 وہیں فرحان اختر نے اپنے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا، 'ہیپی برتھ ڈے پاپا۔ میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔

جاوید اختر نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسکرین رائٹنگ کے ذریعے کیا اور پھر بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والےنغمے کے بول لکھے جو محبت، نقصان اور زندگی کے گرد گھومتے ہیں۔

ان میں سے کچھ میں 'لگان' سے 'رادھا کسے نہ جلے'، 'بارڈر' سے 'گھر کب آوگے' اور 'سودیش' سے 'یہ جو دیس ہے تیرا' شامل ہیں۔

جاوید اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔