مایاوتی پر طنز: رندیپ ہوڈا اقوام متحدہ کے اعزازی سفیر کے عہدے سے برطرف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
مایاوتی اور رندیپ ہڈا
مایاوتی اور رندیپ ہڈا

 

 

جنیوا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات نے اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے بارے میں انکے ریمارکس پر ایمبیسڈر فار کنونشن فار کنزرویشن آف مائیگو ٹوری اسپیشز آف وائلڈ اینیملز (سفیر برائے ہجرت کرنے والے جنگلی جانوروں کے تحفظ کا معاہدے کے نگراں) کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنگلی جانوروں کے ماحول کے تحفظ کے معاہدے پر مبنی اس عہدے پر رندیپ ہودا کا بطور ایمبیسڈر فروری 2020 میں تین برس کے لیے تقرر کیا گیا تھا۔ لیکن بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک نو سال پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انھیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس ویڈیو میں انھوں نے یوپی کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کا توہین آمیز انداز میں تمسخر اڑایا جسے سوشل میڈیا صارفین نے ذات پات اور صنفی امتیاز پر مبنی قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے کے سیکریٹریٹ نے اس ویڈیو کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور سی ایم ایس سیکریٹریٹ (کنزرویشن آف مائیگو ٹوری اسپیشز) کے اقدار کی عکاسی نہیں کرتا ہے، جس کے باعث اب رندیپ ہودا بطور ایمبیسڈر کام کرنے کے اہل نہیں رہے۔

(ایجنسی ان پٹ )