سنجے دت نے اپنے والد سنیل دت کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
یادگار لمحات۔ خوبصورت لمحات
یادگار لمحات۔ خوبصورت لمحات

 

 

 فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت نے والد کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔ سنجے نے لکھا کہ ان کے والد ان کے لیے دوست، رہنما بلکہ سب کچھ ہی تھے۔ ساتھ میں سنجے نے لکھا کہ وہ اپنے والد کو بہت پیار کرتے ہیں اور انھیں بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے بھی سنجے کی اس پوسٹ پر ان کی ہمت بڑھانے کے لیے محبت بھرے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ سنیل دت 25 مئی 2005 کو ممبئی میں اپنے گھر میں صبح کے وقت مردہ حال میں پائے گئے تھے، جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)