ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2022
ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 

 

 دبئی : ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں-

تصویر دی مرزا ملک شو کے سیٹ میں عکسبند کی گئی ان تصاویر میں ثانیہ مرزا نے پنک کلر میں کُرتا پجامہ زیب تن کیا ، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک لاکھوں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی بھی ملتی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار کے انسٹا گرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

اس تصویر میں ثانیہ مرزا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ مغرب سے زیادہ مشرقی لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے، 2021ء کے دسمبر میں اس شو کا پوسٹر جبکہ 2022ء کی مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔