رندیپ ہودا گھوڑے سے گر کر زخمی، اسپتال منتقل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-01-2023
رندیپ ہودا گھوڑے سے گر کر زخمی، اسپتال منتقل
رندیپ ہودا گھوڑے سے گر کر زخمی، اسپتال منتقل

 

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کو گھڑ سواری کے دوران بیہوش ہوکر گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں۔

 ذرائع مطابق 46 سالہ رندیپ ہودا کو ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گھٹنے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے حال ہی میں اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے اپنا 22 کلو وزن کم کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سلمان خان کی فلم رادھے کی شوٹنگ کے دوران بھی رندیپ ہودا زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا تھا۔