مدینہ : اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
گزشتہ روز اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ پہلی بار میں آج عمرے کیلئے جارہی ہوں۔
تاہم اب نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مسجد نبوی کے ایک دورازے کو جاکر عقیدت اور احترام کے ساتھ چھوتی ہیں اور پھر اس سے لپٹ جاتی ہیں۔
مدینہ پہنچنے پر کل راکھی ساونت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انکا ’پُلمین زمزم’ مکہ ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے راکھی کیلئے ایک شاندار کیک کا اہتمام کیا گیا جس پر ایک جائے نماز اور تسبیح بنی ہوئی ہے۔ساتھ ہی خاتون حکام اداکارہ کو عربی الفاظ کا ترجعہ کرکے بھی بتاتی ہیں اور انہیں مدینہ میں خوش آمدید بھی کہتی ہیں۔
راکھی اس منفرد کیک کو دیکھ کر ایک لمحے کیلئے حیران ہوجاتی ہیں ساتھ ہی کچھ لمحے بعد ہوٹل انتظامیہ کا اس منفرد کیک بطور تحفہ پیش کیے جانے پر شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔ ساتھ ہی پاس کھڑے عربی شخص راکھی کو اسلام قبول کرنے اور مدینہ میں آنے پر مبارک باد دیتے بھی سنائے دیتے ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں راکھی کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر رسول اللہﷺ کے روزے پر حاضری دے کر بہت سکون ملا اور میرا دل ہلکا ہوگیا۔
راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے جسے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سیاہ رنگ کے برقع میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ سیڑھیوں والی لفٹ سے نیچے اترتی ہیں۔
اداکارہ نے چند روز قبل اپنے سابق شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے لیکن اب ان کا اکاؤنٹ بحال ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی عمرے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔راکھی نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بھابھی کے ساتھ عمرے پر جارہی ہیں لیکن ان کے شوہر عادل خان درانی اور ان کی دوست مل کر انہیں ٹارچر کررہے ہیں۔اس ویڈیو میں راکھی نے اپنی دوست اور شوہر عادل درانی پر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے