راجو سریواستو کی حالت انتہائی نازک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 راجو سریواستو کی حالت انتہائی نازک
راجو سریواستو کی حالت انتہائی نازک

 


نئی دہلی :کامیڈین راجو سریواستو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے برین ڈیڈ قرار دیا ہے۔ کچھ رپورٹس میں ان کی موت کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے، تاہم خاندان یا اسپتال کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ راجو سریواستو کی حالت گزشتہ کچھ دنوں سے مستحکم بتائی جا رہی تھی، لیکن اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کامیڈین دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں، جہاں وہ 10 اگست2022 سے داخل ہیں۔

بتا دیں کہ 10 اگست کی صبح راجو شریواستو جم میں ورزش کرتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اس دن سے لے کر آج تک انہیں ہوش نہیں آیا۔

راجو سریواستو کے مداح ان کی صحت کے لیے مسلسل دعائیں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

اطلاعات کے مطابق راجو سریواستو کو گزشتہ دنوں بخار تھا جس کے لیے انہیں دوا دی جارہی تھی۔ جب ان کی حالت بہتر نہ ہوئی تو ایم آر آئی کیا گیا۔ جس میں انکشاف ہوا کہ ان کے دماغ کی ایک رگ دبی ہوئی ہے۔ اس کے سر کے اوپری حصے میں خون کے لوتھڑے بھی پائے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے عرصے سے وہ ہوش میں بھی نہیں آئے۔