پی ایم مودی نے ’بگ بی‘ سے کہا۔۔۔ سالگرہ مبارک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-10-2022
پی ایم مودی نے ’بگ بی‘ سے  کہا۔۔۔ سالگرہ مبارک
پی ایم مودی نے ’بگ بی‘ سے کہا۔۔۔ سالگرہ مبارک

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے امیتابھ بچن کی 80ویں سالگرہ پر انھیں مبارکباد دی ہے ۔جناب مودی نے کہاکہ امیتابھ بچن بھارت کی نمایاں ترین فلم شخصیات میں سے ایک ہیں ۔ جنھوں نے کئی نسلوں کو مسحورکیااورانھیں تفریح فراہم کی ۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا

امیتابھ بچن جی کو80ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ۔ وہ بھارت کی نمایاں ترین فلم شخصیات میں سے ایک ہیں ۔ جنھوں نے کئی نسلوں کو مبہوت کیا اور انھیں تفریح فراہم کی ۔میں ان کی طویل اورصحت مند زندگی کے لئے دعاگوہوں ۔