پاکستانی فلمی دنیا میں بھونچال : ’مولا جٹ‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-10-2022
پاکستانی فلمی دنیا میں بھونچال : ’مولا جٹ‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی فلم
پاکستانی فلمی دنیا میں بھونچال : ’مولا جٹ‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

 

کراچی: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 10 دن میں باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔ پروڈکشن ٹیم نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر فلمی شائقین کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

فلم کا ایک خصوصی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس پر 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم بن گئی‘۔ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک ہی ہفتے کی نمائش میں تمام پاکستانی فلموں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

شائقین فلم کے زبردست رش کی وجہ سے فلم مزید 100 اسکرینز پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گیم آف تھرونز اور ہالی وڈ فلم گلیڈی ایٹر کا دیسی ورژن قرار دے دیا۔

 

فلم قطر میں سپر ہٹ رہی اور سعودی میڈیا نے بھی فلم کو پاکستانی تاریخ کا بہترین پراجیکٹ قرار دے دیا۔ معروف اداکار، رائٹر اور میزبان یاسر حسین کہتے ہیں کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں پیش آنے والی بہترین چیز "دی لیجنڈ آف مولاجٹ" کی ریلیز ہے، سلطان راہی کے بعد فواد خان ہی ہمارا مولا جٹ ہے اور مولا جٹ کی ہیروئن ماہرہ خان ہی ہو سکتی تھی۔ یاسر حسین کا کہنا تھا اگر ایک غلطی ہوئی ہے تو وہ ان سنیما والوں سے ہوئی ہے جنہوں نے یہ فلم نہیں لگائی، سنیما جانے والے فلم ضرور دیکھیں

جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کی پروڈکشن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کے برطانیہ، ہندوستان اور عرب امارات سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کی جاندار اداکاری، بہترین شارٹس، شاندار سنیمیٹوگرافی اور پنجابی کلچر کی عکاسی کرتے مختلف ڈریسز سمیت باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کی بھی دھوم مچ گئی۔

برطانوی اخبار نے پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گیمز آف تھرون اور ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر کا دیسی ورژن قرار دے دیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کے لیے ایک نیا بینچ مارک قائم کردیا ہے۔ قطر کے میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ فلم کا شاندار پریمیئر ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم قطر میں سپر ہٹ رہی جب کہ سعودی میڈیا نے فلم کو پاکستانی تاریخ کا بہترین پراجیکٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان سیمت دنیا بھر میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے بہترین فلم قرار دیا جارہا ہے، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اب تک ساڑھے 62 کروڑ روپے سمیٹ لیے۔