پاکستانی کامیڈین عمرشریف وہیل چیئر پر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-09-2021
پاکستانی کامیڈین عمرشریف وہیل چیئر پر
پاکستانی کامیڈین عمرشریف وہیل چیئر پر

 

 

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ان دنوں ناساز چل رہی ہے، ان ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، وہ تصویر میں وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عمر شریف کی دو تصاویر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے کافی بیمار نظر آرہے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق یہ تصاویر اسپتال کی ہیں جہاں عمر شریف خرابی صحت کی وجہ سے گئے تھے۔

تاہم انہیں کیا ہوا ہے اس بارے میں فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق عمر شریف کے گھر والوں نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

 عمرشریف کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

عمر شریف کے نام سے مشہور پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے۔

عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔

ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔