فلمی کریئرنہیں،سلمان سے شادی کاارادہ تھا:سومی علی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
سلمان -سومی علی
سلمان -سومی علی

 

سلمان خان کی سابق محبوبہ سومی علی کو ایک بار پھر سلمان کی یاد ستانے لگی ہے.سومی علی کے ساتھ افسوسناک معاملہ یہ ہوا کہ ان کا فلمی کرئیر چلا اور نہ ہی پیار. اس کا غم سومی کو اب بھی ہے. بالی وڈ اداکارہ سومی علی 1976 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد خاندان کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئیں تھیں۔

اداکارہ نے 16 سال کی عمر میں ہی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت آئی تھیں مگر مختصر فلمی کیرئیر رہا۔ تب سومی علی اور سلمان خان کے درمیان معاشقے کی خبریں خوب میڈیا میں ایاکرتی تھیں تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ نہیں چل سکا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوکر واپس امریکا چلی گئیں تھیں۔ اب ایک بار پھر سابقہ اداکارہ نے اپنے اور سلمان خان کے حوالے سے یادیں شیئر کی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں سومی علی کا کہناتھاکہ 1991 میں 16 سا ل کی تھی تو سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی تھی اور اسی وقت طے کرلیا تھا کہ مجھے بھارت جانا ہے اور سلمان خان سے شادی کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خواہش کا ذکر والدہ سے کیا تو انہوں نے ڈانٹ کر کمرے میں بھیج دیا لیکن والد سے بھارت میں تاج محل دیکھنے جانے کی اجازت لی اورپھر امریکی شہر میامی سے پاکستان پہنچی جہاں ایک ہفتہ گزار کر بھارت گئی تھی۔

سومی علی کا کہناتھاکہ بھارت میں تاج محل ہوٹل میں رہتی تھی جس پر سب مذاق اڑاتے تھے، میرا مقصد فلمی کیرئیر بنانا نہیں تھا بلکہ میں سلمان کے ساتھ شادی کرنے بھارت گئی تھی۔ سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سالوں سے سلمان خان سے بات نہیں کی ہے لیکن میں نے سلمان کے ساتھ رہتے ہوئے سیکھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کا احترام کرتی ہوں اور ان کی والدہ سلمیٰ خان سے بھی ملاقات کرچکی ہوں ، ان سے ملاقات 2 سال قبل امریکا میں ہی ہوئی تھی۔ (ان پٹ ایجنسی)