ثانیہ مرزا کی انسٹا گرام پر نئی پوسٹ، نئی تشویش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2022
ثانیہ مرزا کی انسٹا گرام پر نئی پوسٹ، نئی  تشویش
ثانیہ مرزا کی انسٹا گرام پر نئی پوسٹ، نئی تشویش

 

 

دبئی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اسی شو کے سیٹ کی ہیں جو ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مل کر ہوسٹ کر رہے ہیں لیکن تصویر ثانیہ مرزا نے صرف اپنی ڈالی ہے۔

ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔ ثانیہ کی اس پوسٹ پر بھی ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے، دونوں اس لیے ساتھ ہیں کیوں کہ انہوں نے اس شو کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا، بہت ساری تصاویر وہ ڈال رہی ہیں لیکن شعیب ملک کہیں نہیں۔

گزشتہ دنوں اسی شو کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں اور افواہوں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اسٹار جوڑی کے نئے آنے والے شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نئے شو کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈيا پر کچھ لوگوں نے علیحدگی کی خبروں کو ٹی وی شو کی پبلسٹی کا حربہ بھی قرار دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا جس سے مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔