میوسیقاروگلوکار بپی لہری کوکورونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
میوسیقاروگلوکار بپی لہری
میوسیقاروگلوکار بپی لہری

 

 

ممبئی: بپی لہری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ موسیقاروگلوکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔بپی لہری کے ترجمان نے بتایا کہ گلوکار کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا ٹیسٹ کیا گیا اور بدقسمتی سے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بپی لہری کی طبیعت بگڑنے پر اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اُن کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو کوئی بپی لہری کے ساتھ رابطے میں تھا وہ لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آرین سمیت دیگر شامل ہیں۔ (ان پٹ ایجنسی)