‘مالدیپ:کورونا سے بچ کر بھاگنے والوں کےلئے ’جنت‘

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2021
کورونا کے دور میں سب سے محفوظ
کورونا کے دور میں سب سے محفوظ

 

 

منصورالدین فریدی ۔ نئی دہلی

ہندوستان میں لوگ کورونا سے بچ رہے ہیں،چھپ رہے ہیں’مگرکچھ لوگ ہیں جو ہندوستان سے بھاگ رہے ہیں۔کورونا سے نجات کےلئے ایک ایسی منزل کا رخ کررہے ہیں جسے دنیا کے نقشہ پر ایک ننھی سی جان ’مالدیپ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔بحر ہند میں ایک ہزار چھوٹے جزیروں پر مشتمل ملک مالدیپ ہندوستان کے دولت مندوں خاص طور پر بالی ووڈ کے ستاروں کےلئے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا مرکز بن گیا ہے۔ جب کورونا سے ہندوستان جہنم بنا ہوا ہے تو مالدیپ کی شکل میں ایک جنت سامنے آگئی ہے۔ دنیا کی بھاگ دوڑ سے دور ،پرسکون ساحلو ں پر وقت گزاری ، بے فکر اور ہر خوف سے آزاد۔

اب ان میں آسٹرلیا کے کرکٹرز کا وہ دستہ بھی شامل ہوسکتا ہے جسے آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد وطن واپسی کا اجازت نامہ نہیں مل رہا ہے۔جنہیں اب آسڈریلیا میں داخلہ کی اجازت حاصل ہونے تک مالدیپ میں ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ حال ہی میں جو سیاح کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے مالدیپ گئے ہیں، ان میں اداکارعالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور شردھا کپور بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے مالدیپ میں اپنے گزارے وقت کی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

 بالی ووڈ کےعیش

 خبریں تو آرہی تھیں کہ مالدیپ میں ہندوستانی سیاحوں کا میلہ لگ گیا ہے۔مگر جب بالی ووڈ کی کچھ ہستیوں نے مالدیپ میں وقت گزاری کے لمحات کو کیمرے میں قید کیا اور سوشل میڈیا پر پیش کیا تو اس پر ایک طبقہ نے ناراضگی کا اظہار شروع کیا۔سب سے پہلے بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا نے اپنی نیم عریاں تصاویروں کو انسٹا گرام پر بڑے فخریہ انداز میں پیش کیا۔تصاویر بولڈ بھی تھیں۔اس کے بعد شردھا کپور نے کچھ تصواویر پوسٹ کی جو وائرل ہوئیں، مداحوں نے خوب پسند کیا۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بہن شاہین بھٹ اور بہترین دوست اکانشا اور انوشکا رنجن کپور کے ساتھ مالدیپ گئی تھیں۔ ایسے ہی ایشوریہ راجیش نے گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منائی تھیں۔ مالدیپ کے سمندر سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔مالدیپ تمام مشہور شخصیات کے لئے لاک ڈاؤن پوسٹ کرنے کیلئے تعطیلات کی منزل بن گیا ہے۔پچھلے دوماہ سے ہندوستانی دولت مندوں کی پہلی پسند ہے مالدیپ۔ مگر ایک ایسے وقت جب ملک برے حال میں ہے ،ان فلمی ستاروں کی اس قسم کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی۔

awazurdu

نواز الدین کوآیا غصہ

۰بالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور بے باکی کےلئے مشہور ہوئے نواز الدین صدیقی کو اس حرکت پر تاو آگیا ۔انہوں نے کہا کہ ’’شرم کرو ۔۔ کچھ تو شرم کرو۔۔۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ یہ لوگ ایک ایسے وقت تفریح کا پرچار کررہے ہیں جب دنیا برے حال سے گزر رہی ہے۔ ایسے لوگوں کے پاس دماغ نہیں ہے ۔ کچھ تو شرم شرم کرو۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا جو اب بھی جاری ہے کہ کس نے غلط کیا اور کس نے نہیں۔

میرا در کھلا ہے مگر

۔۔۔۔۔ در اصل مالدیپ نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں پچھلے برس تین ماہ تک بند رکھنے کے بعد جولائی میں کھول دی تھیں۔ جہاں ابھی تک آنے والے سیاحوں میں زیادہ اکثریت کا تعلق ہندوستان سے ہے۔جب دنیا کے دیگرممالک نےہندوستان سے فلائیٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے،بہرحال ملدیپ نے ہندوستا نیوں کےلئے دروازے بند نہیں کئے لیکن ندوستان سے آنے والے سیاحوں کی آمد کو ممکن بنانے کے لئے اپنے قواعد و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے ہفتے سے ہندوستان کے سیاحوں کی آمد میں کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی ہندوستانیوں کی تعداد باقی ممالک کے سیاحوں سے زیادہ ہے۔

 ان تبدیلیوں میں سیاحوں کو تفریح گاہوں اور سفاری بوٹس تک محدود رکھنا شامل ہیں۔ سیاحوں کو ان گیسٹ ہاؤسز میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی جن کے گرد مقامی آبادی موجود ہے۔مالدیپ کی سیاحتی اتھارٹی وزٹ مالدیوز کے مطابق مالدیپ کے چھوٹے چھوٹے جزیروں کا جغرافیہ ہمیں وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔ملک کے سیاحتی جزیرے ایک دوسرے سے دور اور خود میں مکمل تفریح گاہیں ہیں۔ اگر کہیں کچھ کیسز سامنے آئے بھی ہیں، انہیں اس ننھے جزیرے تک محدود کرنا حکومت کے لئے آسان ہے۔

سیاحتی سیکٹر میں ویکسینیشن

 مالدیپ نے ملک کے سیاحتی سیکٹر میں کام کرنے والے تقریباً 50 ہزار ورکرز کو ویکسین دینے کا کام شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے مطابق جو لوگ ہوٹلوں اور مہمان نوازی سے متعلق دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، انہیں بھی ویکسین دی جائے گی۔ مالدیپ دنیا میں پہلا ملک ہوگاجہاں سیاحت کے پورے سیکٹر کو ویکسین لگائی جارہی ہے ،ابھی تک 90 فیصد ورکرز کو ویکسین مل چکی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو بھی ویکسین دینے پر غور کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔