ممبئی یونیورسٹی میں بنائی جائے گی لتا منگیشکر سنگیت اکیڈمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-02-2022
ممبئی یونیورسٹی میں بنائی جائے گی لتا منگیشکر سنگیت اکیڈمی
ممبئی یونیورسٹی میں بنائی جائے گی لتا منگیشکر سنگیت اکیڈمی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان کی معروف گلوکارہ بھارت رتن لتا منگیشکر کی یاد میں ممبئی یونیورسٹی میں لتا منگیشکر سنگیت اکیڈمی کا قیام عمل میں آئے گا۔مرکزی حکومت کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کمپس میں تقریبا 2.5 ایکڑ اراضی پر سنگیت اکیڈمی قائم کی جائے گی، اس پر تقریب 1200 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

 خیال رہے کہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر طویل علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

انہیں 8 جنوری2022 کو کورونا کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

وہ 28 دنوں تک اسپتال میں رہیں۔ انہوں نے کورونا اور نمونیا پر بھی فتح حاصل کرلی تھی تاہم جسم کے کئی حصوں کی خرابی کے باعث بالآخر 6 فروری 2022 کو ان کی موت ہوگئی۔