کامیڈین کرشنا ابھیشیک 'کپل شرما شو'سے ہوئے الگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کامیڈین کرشنا ابھیشیک 'کپل شرما شو'سے ہوئے الگ
کامیڈین کرشنا ابھیشیک 'کپل شرما شو'سے ہوئے الگ

 


ممبئی:معروف کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے 'دی کپل شرما شو' کو خیرباد کہہ دیا۔

ہندوستان کے مقبول کامیڈی شو کا نیا سیزن کچھ ہی دنوں میں شروع ہونے جارہا ہے لیکن اس پروگرام کے مداحوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کپل شرما شو میں زیادہ نظر نہیں آئیں گی، دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے کبھی کبھی شو میں نظر آنے کا بتایا تھا، اس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ کرشنا نے بھی شو چھوڑ دیا۔

تاہم اب کرشنا ابھیشیک نے خود تصدیق کی ہے کہ وہ کامیڈی شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرشنا سے میڈیا ٹاک کے دوران جب کامیڈی شو سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے مختصراً جواب دیا اور بتایا 'ہاں میں اب یہ شو نہیں کروں گا، پروگرام کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے کے مسائل ہیں'۔

ذرائع  کے مطابق بہت سے افراد یہ بھی کہہ رہے تھے کہ کرشنا کے کپل کے ساتھ کچھ مسئلے ہوئے ہیں لیکن فی الحال ایسی کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی۔