جیل میں کے آر کے نے دس کلو وزن کم کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2022
جیل میں کے آر کے نے دس کلو وزن کم کیا
جیل میں کے آر کے نے دس کلو وزن کم کیا

 



 

ممبئی: اداکار اور خود ساختہ فلمی نقاد کمال راشد خان عرف کے آر کے جیل سے باہر آنے کے بعد روزانہ نئی ٹویٹس پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں کے آر کے نے بتایا کہ وہ 10 دن تک جیل میں کیسے رہے۔ کے آر کے نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے 10 دن جیل میں صرف پانی پی کر گزارے ہیں۔

کے آر کے نے لکھا، "میں جیل میں 10 دن صرف پانی پی کر گزار رہا تھا۔ اس لیے میرا وزن 10 کلو کم ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے، جیل سے رہا ہونے کے بعد کے آر کے کا پہلا ٹویٹ ان کے بدلے کے بارے میں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنا بدلہ لینے واپس آئے ہیں۔ تاہم، بعد میں دوسرے دن،انہوں نے اپنی وضاحت دی اوراس سے پیچھے ہٹ گئے۔ اپنی وضاحت دیتے ہوئے کے آر کے نے ٹویٹ میں لکھا، "میڈیا نئی کہانیاں بنا رہا ہے۔ میں واپس اپنے گھر پر محفوظ ہوں، مجھے کسی سے بدلہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے ساتھ جو بھی برا ہوا، میں اسے بھول چکا ہوں۔"

مجھے یقین ہے کہ یہ میری تقدیر میں لکھا تھا۔کے آر کے کو 2020 کے کیس میں قابل اعتراض ٹویٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کے آر کے کو 30 اگست کو ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ دبئی سے کسی کام سے ممبئی آئے تھے۔ اس کے بعد کے آر کے کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

دراصل کے آر کے نے 2020 میں آنجہانی اداکار عرفان خان اور رشی کپور پر قابل اعتراض ٹوئٹس کرنے پر مقدمہ کا سامنا کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان پر2021 میں ورسوا پولس اسٹیشن میں جنسی استحصال کا معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔ 9 دن تک جیل میں رکھنے کے بعد عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت کے بعد مشروط ضمانت دے دی۔

کے آر کے نے 2020 میں عرفان خان (29 اپریل) اور رشی کپور (30 اپریل) کے انتقال کے بعد ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، 'میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کورونا تب تک نہیں جائے گا جب تک کچھ مشہور لوگوں کو ساتھ نہیں لے جاتا۔ پھر میں نے نام اس لیے نہیں لکھے کہ لوگ مجھے گالی دیں گے، لیکن مجھے پہلے سے معلوم تھا کہ رشی اور عرفان جائیں گے۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آگے کس کا نمبر آنے والا ہے۔