جانئے سلمان کو سانپ نے کیسے کاٹا؟

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-12-2021
جانئے سلمان کو سانپ نے کیسے کاٹا؟
جانئے سلمان کو سانپ نے کیسے کاٹا؟

 

 

آواز دی وائس،ممبئی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو کرسمس کے دن سانپ نے کاٹ لیا۔ سلمان اپنے پنویل فارم ہاؤس پر کرسمس منانے گئے تھے جہاں انہیں سانپ نے کاٹ لیا۔ اس کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ تاہم اب خود سلمان کا بیان سامنے آیا ہے کہ انہیں زہریلے سانپ نے تین بار کاٹ لیا تھا۔ علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے۔

سلمان اب گھر پہنچ چکے ہیں لیکن اس دوران ان کی اسپتال کے بستر پر آرام کرتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوگئی۔اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آج سلمان خان کی 56ویں سالگرہ بھی ہے، اس لیے ان کے مداح بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

سلمان نے کہا کہ زہریلے سانپ نے تین بار کاٹا سلمان نے اس حادثے کے بارے میں بتایا، 'میرے فارم ہاؤس میں سانپ آیا تھا۔ میں اسے چھڑی کی مدد سے باہر لے جا رہا تھا لیکن وہ آہستہ آہستہ میرے ہاتھ پرآگیا۔ میں نے اسے پکڑ کر ہٹانے کی کوشش کی لیکن اس دوران اس نے مجھے تین بار کاٹا۔ یہ ایک زہریلا سانپ تھا۔ سانپ کے کاٹنے کے بعد میں تقریباً 6 گھنٹے ہسپتال میں رہا۔ تاہم، میں اب ٹھیک ہوں۔

خیال رہے کہ سلمان کرسمس منانے فارم ہاؤس گئے تھے۔ 25 دسمبر2021 کو سلمان کرسمس منانے پنویل میں اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔ رات گئے انہیں سانپ نے کاٹ لیا۔ اس کے بعد انہیں سہ پہر 3 بجے کاموٹھے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے بعد سلمان کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔ وہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ کرسمس منانے پنول فارم ہاؤس پہنچے تھے۔ یہ علاقہ پہاڑیوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔ اس کمپلیکس میں اکثر سانپ اور ازگر نظر آتے ہیں۔

 اتوار کی رات دبنگ سلمان اپنے ممبئی کے گھر گلیکسی میں تھے۔ مداح گھر سے باہر تھے کیونکہ 27 دسمبر کو سلمان کی سالگرہ ہے اور مداح انہیں مبارکباد دینے پہنچ رہے ہیں۔ سلمان بھی اپنے مداحوں کے لیے گھر کے باہر آئے اور ان کا مبارکباد قبول کیا۔