کشمیر :ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے شاہ رخ خان پہنچے سون مرگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2023
کشمیر :ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے شاہ رخ خان پہنچے سون مرگ
کشمیر :ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے شاہ رخ خان پہنچے سون مرگ

 

سری نگر: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان تاپسی پنو کے ہمراہ ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی خاطر سیاحتی مقام سون مرگ وارد ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کے گانے کی شوٹنگ کی خاطر شاہ رخ خان اور تاپسی پنو سون مرگ میں خیمہ زن ہے

معلوم ہوا ہے کہ سون مرگ کے تھجواس گلیشئر پر گانے کی شوٹنگ ہوگی مقامی لوگوں نے بتایا کہ وادی کے سیاحتی مقامات پر فلم سازوں کی دلچسپی سے یہاں پر نہ صرف سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کوبھی روزگار ملنے کی امید ہے۔"

شاہ رخ خان کی سونہ مرگ آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتادیں کہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر بالی ووڈ او رٹالی ووڈ کے اداکار شوٹنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔