واپس آکر بہت اچھا لگا - کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2023
واپس آکر بہت اچھا لگا - کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی
واپس آکر بہت اچھا لگا - کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

 

بالی وُڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت تقریبا دو سال کے عرصے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واپس آگئی ہیں۔ منگل کے روز کنگنا رنممبئی اوت نے ویب سائٹ پر اپنی واپسی کا اعلان ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’سب کو ہیلو، یہاں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ان کے اکاؤنٹ پر مئی 2021 میں ٹوئٹر نے پابندی لگائی تھی تاہم ان کے واپس آنے کے بعد اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک جو کہ ویریفائیڈ صارفین کو ٹوئٹر کی جانب سے دیا جاتا ہے ابھی تک نہیں دیا گیا۔ کنگنا رناوت نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپلوڈ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا تھا۔ ان کے اکاؤںٹ کی جانب سے ’نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی‘ مواد کو نشر کرنے کی خلاف ورزی کئی مرتبہ دیکھنے میں آئی

ٹوئٹر اکاؤنٹ واپس ملنے کے بعد اداکارہ نے اپنی آنے والے فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں ںے لکھا کہ ’ایمرجنسی فلم کی شوٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ 20 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔

فلم کوئین کی اداکارہ کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جن کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس سے ایلون مسک کے پلیٹ فارم خریدنے کے بعد پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر نے اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی بحال کر دیا تھا۔ سنہ 2021 کے آغاز میں کیپٹل ہلز میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دھاوا بولا گیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے ان پر حامیوں کو اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے اکاؤںٹ بند کر دیا تھا۔