اگرسلمان کی وقت پر شادی ہوجاتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
سلمان خان
سلمان خان

 

 

ممبئی: سلمان کی شادی کا سوال جس قدر پرانا ہے،اتنا ہی نپاتلا سلمان کا جواب بھی ہے۔ بالی وڈ کے کنوارے سپر اسٹار سلمان خان کا تازہ بیان بھی اسی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی گزشتہ رات نشر کی گئی آخری قسط میں ایک 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں سوال کیا۔ جس پر سلمان خان نے کہا کہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

رئیلیٹی شو کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔ واضح رہے کہ سلمان خان 55 سال کے ہوچکے ہیں اور انڈسٹری میں کنوارے سپر اسٹار کے طور پر مشہور ہیں اور اکثر میڈیا ان سے شادی کے متعلق سوالات پوچھتا رہتا ہے۔