ممبئی / آواز دی وائس
نصیرالدین شاہ اور رتنا پاٹھک شاہ نے سال 1982 میں شادی کی تھی۔ حال ہی میں رتنا پاٹھک شاہ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان والے اس رشتے کے خلاف تھے، جبکہ نصیرالدین شاہ کے خاندان نے کبھی ان سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
انٹرویو میں رتنا پاٹھک شاہ نے بتایا کہ جب انہوں نے نصیرالدین شاہ سے شادی کی، تو ان کے سسرالیوں نے کبھی بھی ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ نہیں ڈالا۔ جیسی میں تھی، ویسے ہی انہوں نے مجھے قبول کیا۔ میری ساس کافی روایتی تھیں، لیکن ان کے خیالات بہت کشادہ تھے۔
رتنا نے مزید کہا کہ میرے والد اس شادی کے خلاف تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ میری اور نصیرالدین کی شادی ہو۔ لیکن شادی سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ زندہ ہوتے، تو بعد میں مان جاتے، کیونکہ تب تک نصیرالدین اپنے کیریئر میں کامیاب ہو چکے تھے۔ والد کو تو بس یہی فکر ہوتی ہے کہ بیٹی کا مستقبل محفوظ ہو۔ اُس وقت میں خود بھی کچھ کماتی نہیں تھی۔
میری ماں اور نصیرالدین کے بیچ بھی شروعات میں کافی مسائل رہے۔ ان کا رشتہ ہمیشہ اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا۔ لیکن وقت کے ساتھ دونوں کا رشتہ مضبوط ہو گیا، اور آہستہ آہستہ وہ اچھے دوست بن گئے۔
پہلے سے شادی شدہ تھے نصیر
نصیر صاحب کی پہلی شادی پروین مراد (منارا سکری) سے ہوئی تھی۔ اس وقت نصیر کی عمر 19-20 سال اور پروین کی عمر 36 سال تھی۔ شادی کے ایک سال بعد ان کی بیٹی ہیبا شاہ پیدا ہوئیں۔ جلد ہی پروین اور نصیر الگ ہو گئے اور ہیبا اپنی ماں کے ساتھ ایران چلی گئی تھیں۔
رتنا سے 13 سال چھوٹی عمر میں کی شادی
پروین سے الگ ہونے کے کچھ سال بعد نصیر اور رتنا ایک دوسرے کے قریب آئے۔ بڑی دھوم دھام والی شادی کے برعکس، اس جوڑے نے بہت سادگی سے شادی کی۔ 1982 میں رتنا کی والدہ دینا پاٹھک کے گھر پر چند قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں رجسٹرڈ میرج ہوئی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد نصیر کی پہلی بیوی کی بیٹی ہیبا بھی ان کے ساتھ رہنے لگی۔ ہیبا کی پرورش نصیر اور رتنا کے دونوں بیٹوں، عماد اور ویوان کے ساتھ ہوئی۔