دوبارہ ماں بننے والی ہیں گَوہر خان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-04-2025
 دوبارہ ماں بننے والی ہیں گَوہر خان
دوبارہ ماں بننے والی ہیں گَوہر خان

 



ممبئی / آواز دی وائس
اداکارہ گوہر خان نے اپنی دوسری حمل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
گوہر خان اور زید دربار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کی دعاؤں اور محبت کی ضرورت ہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز اور فینز کی جانب سے مبارکبادی پیغامات آنے لگے۔ بھارتی سنگھ، انیتا حسنندانی، اویز دربار، وِشال دادلانی سمیت کئی ستاروں اور مداحوں نے کمنٹس کے ذریعے جوڑے کو دوبارہ والدین بننے پر مبارکباد دی ہے۔
گوہر نے 2020 میں زید دربار سے کی تھی شادی
۔25 دسمبر 2020 کو گوہر اور زید نے ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ مراٹھا ہوٹل میں نکاح کیا تھا۔ گوہر اور زید کے درمیان 12 سال کا فرق تھا، جس کی وجہ سے ان کی شادی کافی سرخیوں میں رہی۔ ان کی لو اسٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں تھی۔
زید نے پہلی بار گوہر کو ایک گروسری شاپ میں دیکھا تھا، جس کے بعد انہوں نے گوہر کو میسج کرکے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں کا رشتہ دوستی سے شروع ہوا، اور کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
گوہر نے 2023 میں بیٹے کو جنم دیا تھا
دسمبر 2022 میں گوہر خان نے اپنی پہلی حمل کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد 10 مئی 2023 کو اس جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے کا خیرمقدم کیا، جس کا نام انہوں نے "زہان" رکھا ہے۔