ٹھاکرے نے کیا،'لکی علی' کا خیرمقدم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-07-2021
لکی علی
لکی علی

 

 

 ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد گلوکار فوٹو گرافر لکی علی نے فرط و انبسات کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے مہاراشٹرا کے معزز وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا اور سعادت نصیب ہوئی۔

لکی علی نے کہا کہ بحیثیت آرٹسٹ میں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ کچھ خوشگوار لمحات بتائے اور موسیقی اور فوٹو گرافی کے بارے میں ان سے گفتگو کی۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیٹے و ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے ایک خوش مزاج اور خوشگوار شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ مجھے گاڑی تک چھوڑا اور میرے لیے گاڑی کا دروازہ کھولا۔ مجھے محسوس ہوا کہ ان کے دلوں میں بزرگوں کے تئیں احترام کا جذبہ موجزن ہے۔

لکی علی نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ ان کے ہاتھوں میں ہے۔

لکی علی کا تعلق ممبئی سے ہے، ممبئی ان کی جائے پیدائش بھی ہے کام کرنے کا میدان بھی ہے۔ اس لیے وہ ممبئی کے تئیں بہت خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔