دبنگ‘ اب کارٹون نیٹ ورک پر’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2021
سلمان خان
سلمان خان

 

 

ممبئی:بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے دنیا بھر میں اپنے ننھے مداحوں کو بڑی خوشخبری سے آگاہ کردیا۔سلمان خان کی سال 2010 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’دبنگ‘ اب کارٹون نیٹ ورک پر اینی میٹڈ ورژن میں دکھائی جائے گی۔ٹوئٹر پر سلمان خان نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اینی میٹڈ سیریز آج سے روزانہ کارٹون نیٹ ورک پر دکھائی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اسکا پرومو بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ میں سلمان خان نے پولیس اہلکار کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم نے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں خوب بزنس کیا تھا۔