بپاشا اور کرن سنگھ گروور بن گئے والدین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-11-2022
بپاشا اور کرن سنگھ گروور بن گئے والدین
بپاشا اور کرن سنگھ گروور بن گئے والدین

 

 

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور  اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ بپاشا اور کرن کے ہاں ہفتے کے روز ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

بپاشا باسو کی جانب سے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خبر بھی شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام 'دیوی باسو سنگھ گروور' رکھا گیا ہے۔

اداکار جوڑے کی جانب سے رواں برس اگست میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں، بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا 'ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا'۔

انہوں نے لکھا تھا کہ 'ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں'۔

خیال رہےکہ جوڑے کے گھر شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،  بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔