بگ باس سیزن 16 کا ٹریلر، ’غیرمتوقع چیزوں کی توقع رکھیے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2022
 بگ باس سیزن 16 کا ٹریلر، ’غیرمتوقع چیزوں کی توقع رکھیے
بگ باس سیزن 16 کا ٹریلر، ’غیرمتوقع چیزوں کی توقع رکھیے

 

 

ممبئی:بالی وڈ سٹار سلمان خان کی میزبانی میں طویل عرصے تک ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے والا شو ’بگ باس‘ ایک بار پھر کچھ نیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے سیزن 16 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پیر کو جاری ہونے والے ٹیزر میں جہاں مختلف شوبز شخصیات دکھائی دیتی ہیں وہیں اس کے ساتھ جو کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’ان 15 برسوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم، لیکنا ب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی، دیکھیے جلد ہی بگ باس

تقریباً ایک منٹ کے دورانیے پر مشتمل ٹیزر پرانے شوز کی کچھ جھلکیوں سے شروع ہوتا ہے، جس کے بعد سلمان خان نمودار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں ’اب تک ناظرین نے صرف مقابلہ کرنے والوں کی گیم دیکھی ہے، تاہم اس بار سیزن 16 میں بگ باس خود گیم کھیلے گا۔

اس میں وہ ایسا اشارہ بھی دیتے ہیں کہ شو میں سب کچھ ویسا نہیں ہو گا، جیسا سمجھا جا رہا ہے۔ ٹیزر کے آخر میں سلمان خان ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ ’بگ باس بھی گیم کا حصہ ہو گا۔‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’سوچیں کیا ہو گا جب آپ ایک صبح جاگتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ زمین الٹ گئی ہے، چاند دن کے وقت نکلتا ہے،

کشش ثقل ختم ہو چکی ہے، گھڑی کی سوئیاں الٹی سمت میں چل رہی ہیں اور آپ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی، اس کے بعد آپ کے دل میں جو خوف اٹھے گا وہ ایک خوشگوار یاد بن جائے گا۔‘ اس کے بعد وہ خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ایک ایسی صبح آ رہی ہے جس سے آپ کو صرف غیرمتوقع چیزوں کی توقع رکھنی چاہیے۔

اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیجیے، یہ سال کا وہ وقت ہےجب ڈرامے پر مشتمل تفریح کی ایک دنیا کھل کر سامنے آئے گی۔‘ بگ باس شروع سے ہی ایک مشہور شو رہا ہے اور اس کے تمام سیزن کو ناظرین نے بہت پسند کیا اس کی خاص ہی یہی رہی ہے کہ یہ عام شوز جیسا نہیں جبکہ اب تو سلمان خان نے اس دعوے کو بھی نئی جہت دے دی ہے، جس سے ناظرین کا تجسس بڑھ گیا ہے۔