اے آر رحمٰن کی اماں مجھے بیٹا مانتی تھیں:کیلاش کھیر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2022
اے آر رحمٰن کی اماں مجھے بیٹا مانتی تھیں:کیلاش کھیر
اے آر رحمٰن کی اماں مجھے بیٹا مانتی تھیں:کیلاش کھیر

 

 

معروف سنگر کیلاش کھیر نے اپنی جدوجہد کی  ممبئی:داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن بھی تھے، جب ان کے لئے پچاس روپئے کی بہت زیادہ اہمیت تھی۔ انھوں نےاے آر رحمٰن کی بھی تعریف کی جنھوں نے ان کی آواز کا بہتر استعمال کیا۔انھوں نے کہا کہ رحمٰن صاحب کی والدہ مجھے چھوٹا بیٹا مانتی تھیں۔

میری پیدائش 7 جولائی 1973 کو اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ہوئی۔ ایک طرح سے موسیقی وراثت میں ملی ہے۔ میرے والد مہر سنگھ کھیر گاؤں میں پوجا کرایا کرتے تھے اور مندروں میں بھجن گاتے تھے۔ ایک برہمن گھرانے میں پیدا ہوا، میں بچپن سے ہی یگیہ، ہون اور پوجا پاٹھ دیکھتا رہا ہوں۔

میرے والد مندروں میں بھجن کیرتن گاتے تھے۔ میں نے بچپن میں ان سے موسیقی سیکھی تھی۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ان دنوں فلمی گانا کیا ہوا کرتا تھا کیونکہ میں نے کبھی فلمی گانا نہیں سنا تھا۔ بچپن میں گروکل میں رہا۔ میں شروع ہی سے ایک روحانی ماحول میں پلا بڑھا ہوں۔ ڈسٹنس ایجوکیشن سسٹم سے پڑھائی کی۔

میرا ماننا ہے کہ موسیقی ایک ایسی چیز ہے جو کوئی ادارہ آپ کو نہیں سکھا سکتا۔ موسیقی پیدائش سے آتی ہے، آپ کو صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس کی پرداخت کیسے کی جائے۔

ایک خاندانی دوست منجیت سنگھ دہلی میں رہتے تھے۔ ان کا ایکسپورٹ اور امپورٹ کا کاروبار تھا۔ ان کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کیا جس سے کافی نقصان ہوا۔ ان دنوں میں بھی ڈپریشن میں چلا گیا۔ زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنا چاہتا تھا۔

اس سب سے کسی نہ کسی طرح نکلنے کے بعد سنگاپور اور تھائی لینڈ بھی پیسے کمانے چلا گیا۔ اچھا نہ لگا تو چھ ماہ میں ہی واپس آ گیا۔ اس بار سیدھا رشی کیش چلا گیا۔ یہاں ساھووں ،باباؤں کی صحبت اختیارکی۔ خوب گانا، بجانا ہونے لگا۔ یہ کہنا بڑی بات ہو گی لیکن میرا گانا سن کر بڑے سے بڑا سنت بھی جھوم اٹھتا تھا۔ سب نے آشیرواد دی کہ ایک دن میرا ستارہ ضرور طلوع ہوگا۔ اگر کوئی آپ کے کام کی تعریف کرے تو اس سے بہتر دنیا میں کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہو سکتی۔ اسی جوش و جذبے سے میں ممبئی چلا گیا۔

یہ ٹھیک 20 سال پہلے کی بات ہے۔ رشی کیش میں رہتے ہوئے، ولے پارلے میں واقع ایک سنیاس آشرم کا پتہ چلا تھا اسے لے کر میں نکلا تھا۔ رشی کیش کے ایک مہامنڈلیشور سوامی نے یہ پتہ دیا تھا، اس لیے مجھے پورا بھروسہ تھا کہ اگر مجھے ممبئی میں قدم رکھنے کی جگہ مل گئی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

یہاں آکر مہامنڈلیشور سوامی وشویشور آنند سے ملاقات کی، وہ میرے خوابوں کو حقیقت کی زمین پر لے آئے۔ بولے یہاں رہنے کا کوئی انتظام نہیں ہوگا۔ اب ممبئی میں رہنے کے لیے جگہ تلاش کرنا کسی جدوجہد سے کم نہیں تھا۔ وہ بھی اس وقت جب آپ کی جیب میں زیادہ پیسے نہ ہوں۔ 50 روپے یومیہ میں ایک سستے لاج میں رہنا شروع کیا۔

آپ سمجھ سکتے ہیں کہ 50 روپے کا کیا مطلب جدوجہد کے دنوں میں، وہ بھی 20 سال پہلے۔ ممبئی ایک مایا نگری ہے۔ اس لیے بھی کہ یہاں محنت کے بغیر کسی کو کچھ نہیں ملتا اور اگر آپ محنت نہیں چھوڑیں گے تو کامیابی یقینی ہے۔ میں نے بھی یہاں دن رات محنت کی۔ بہت سارے ساؤنڈ اسٹوڈیوز کا دورہ کیا لیکن آپ کو یقین نہیں آئے گا یہ ان دنوں کی بات ہے جب کوئی موسیقار مجھ سے ملنے کو تیار نہیں تھا۔ لیکن بھگوان رام خوش ہوئے اور میں موسیقار رام سمپت سے ملا۔ انھوں نے مجھے اپنا پہلا بریک یہاں ایک اشتہاری گانا گانے کے لیے دیا۔

پہلی کمائی پانچ ہزار روپے تھی۔ یہ میرے لیے بہت بڑی رقم تھی۔ پہلی بار چہرے پر پریشانی کی لکیریں کچھ کم ہوئیں۔ ماں باپ کے احسانات اب پھلنے لگے۔ اس کے بعد اشتہارات کی ایک لائن لگ گئی۔ ممبئی میں آہستہ آہستہ لوگ کیلاش کھیر کی آواز کو پہچاننے لگے۔

ممبئی میں لوگوں نے آہستہ آہستہ کیلاش کھیر کی آواز پہچاننا شروع کردی - ممبئی میں آہستہ آہستہ لوگ میری آواز کو پہچاننے لگے۔

بات 2003 کی ہے۔ میوزک کمپوزر وشال شیکھر فلم 'ویسا بھی ہوتا ہے' کے لیے موسیقی ترتیب دے رہے تھے۔ وشال کا فون آیا تو سب سے پہلے میں سمجھا کہ وشال بھاردواج نے فون کیا ہے۔ خیر ہم ملے وشال شیکھر نے مجھے 'اللہ کے بندے' گانا سنایا۔ فلم تو نہیں چلی لیکن اکیلے اس گانے نے گھر گھرشہرت پہنچادی۔

اس کے بعد 'سودیس' کا گانا 'یون ہی چلا چل ہو' یا 'منگل پانڈے' کا 'منگل منگل ہو' سبھی نے میری مدد کی اور یہ سلسلہ آگے بڑھ گیا۔ ان دونوں فلموں میں موسیقار اے آر رحمان نے میری آواز کا کامیاب تجربہ کیا۔ رحمٰن صاحب کی والدہ کریمہ بیگم مجھے اپنا چھوٹا بیٹا سمجھتی تھیں۔ میں جب بھی ان کے گھر جاتا وہ اپنے ہاتھ سے کھانا بناتیں۔

تھوڑا پیچھے جاتا ہوں، اگر میں اپنے جدوجہد کے دنوں کی کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں تو میرا پہلا البم سونی میوزک کمپنی نے 2006 میں ریلیز کیا، یہ تھا’کیلاسا‘۔ میں نے اپنے جدوجہد کے دنوں میں کئی میوزک البمز بنائے لیکن اس وقت کوئی بھی میوزک کمپنی میرا البم ریلیز نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اور جیسے ہی گانے ہٹ ہوئے، یہ کمپنیاں مجھے بلا کر گانے دینے لگیں۔ میں گانے کی ویڈیو میں بھی دکھا اور مجھے یقین ہے کہ کسی بھی میوزک ویڈیو میں میلوڈی اور ویژول کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔