انجیلینا جولی کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2021
انجیلینا جولی
انجیلینا جولی

 

 

 نامور امریکی اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کو انسٹاگرام پر راتوں رات ایک کروڑ فالورز مل گئے۔

خیال رہے کہ امریکی اداکارہ نے چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر خود فعال کیا ہے۔

 انہیں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر آئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا لیکن اس پلیٹ فارم پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

 ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک صرف تین ہی پوسٹس شیئر کی ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

 اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انجیلینا جولی صرف 3 ہی لوگوں کو فالو کر رہی ہیں۔ اب تک انجیلینا جولی نے جو پوسٹس کی ہیں وہ افغانستان اور مہاجرین سے متعلق ہیں۔