امیتابھ نے شادی کی 48ویں سالگرہ پر یادگار تصاویر شیئر کردیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
یادگار تصاویر
یادگار تصاویر

 

 

یروشلم:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دینے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور انکی اہلیہ جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ہوئی تھی اور آج انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی شادی کی 48ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار نے شادی کی بعض نایاب تصاویر کو ترتیب سے اکٹھے کرکے انھیں اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کے لیے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ انہی تصاویر میں شامل ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ جیا بچن کے ماتھے اور مانگ پر سندور لگارہے ہیں۔ اس موقع پر جن افراد نے امیتابھ اور انکی اہلیہ کو وش کیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان میں بھومی پڈنیکر، شلپا شیٹھی، اہانہ کمار سمیت بہت سارے دیگر افراد شامل ہیں۔