عالیہ بھٹ ماں بن گئیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2022
عالیہ بھٹ ماں بن گئیں
عالیہ بھٹ ماں بن گئیں

 

 

ممبئی: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے آج صبح ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔

عالیہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس جوڑے کی بیٹی بھی عالیہ کی طرح پیاری ہوگی۔

 

رنبیر کپور اور بھٹ فیملی کو اس خوشی کا بے صبری سے انتظار تھا۔ 6 نومبر کو عالیہ رنبیر کے ساتھ صبح 7:30 بجے اسپتال پہنچیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو اپنی گاڑی میں ہسپتال جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ دیر بعد سونی رازدان اور نیتو کپور بھی اسپتال پہنچ گئیں۔

عالیہ بھٹ کا بے بی شاور فنکشن بھی اکتوبر کے مہینے میں کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا میں یہ خبر بھی آئی کہ بچہ نومبر کے آخری اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں پیدا ہونے والا ہے۔ لیکن 6 نومبر کو عالیہ کے اچانک ہسپتال آنے نے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق عالیہ کے لیے اسپتال میں ایک کمرہ پہلے ہی بک کرایا گیا تھا۔ اس خبر سے مداح بہت خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

ویسے مہیش بھٹ نے بھی اتوار کی صبح اس خوشخبری کی طرف اشارہ کیا تھا۔ جب انہوں نے بچے کی پیدائش سے پہلے کہا تھا کہ 'نیا سورج طلوع ہونے والا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ میں نئی ​​ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔